خیراتی اداروں کی رجسٹریشن اور انکے فنڈز کی سمت کا صحیح تعین کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انداراج کا ایک موثر طریقہ کار اپنایا جائے۔ اس نئے ڈھانچے میں فلاح انسانیت کے لیے کام کرنے والے تمام فریقین بشمول انتظامیہ، فلاحی اداروں ،چندہ اکٹھا کرنے والوں اور عطیات و خیرات جمع کرنے والے افراد اور اداروں کی قانونی حدود و قیود کا تعین کیا گیا ہے۔

کلک کریں

پنجاب چیریٹی ایکٹ 2018

معلومات برائے خیراتی ادارہ جات

ہر وہ ادارہ یا تنظیم جو فلاحی مقاصد کے لیے کام کر رہی ہے اسے پنجاب چیریٹی کمشن سے رجسٹریشن کرانا قانونی طور پر لازمی ہے۔ اس ضمن میں فلاحی ادارے یا تنظیم کو امداد کے ذرائع اور اخراجات کی نوعیت سے متعلق معلومات کو ادارہ کے روبرو پیش کرنا ہوگا اور اس ضمن میں اگر مزید کچھ دستاویزات یا معلومات درکار ہوتی ہیں تو ان پر بھی تعمیل ضروری ہے

خیراتی ادارہ یا تنظیم کی رجسٹریشن

ہر خیراتی ادارے یا تنظیم کی رجسٹریشن اس کمیشن میں ضروری ہے

چیریٹی رجسٹریشن پورٹل

حکومت پنجاب کی جانب سے اپنے ادارے کا اندراج کرانے والوں کی سہولت کے لیے چیریٹی رجسٹریشن پورٹل کا اجرا کیا گیا ہے۔ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیونیکیشن کی مدد سے تیار کردہ یہ آن لائن پورٹل ایک انقلابی اقدام ہے جو خیراتی اداروں بشمول غیر منافع بخش تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، خیراتی و امدادی اداروں، ٹرسٹ اور سوسائیٹیز کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ اس پورے عمل میں شفافیت کا حصول ممکن رہے اور دفتری عملہ یا روایتی دفتری کارروائی سے پیدا ہونے والے مسائل کم سے کم ہوں

ابھی اندراج کرائیں

صارفین رہنمائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

کل رجسٹرڈ اداروں کی تعداد

عوامی آرا

کسی تنظیم یا ادارہ کے اندراج سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے معلومات موجود ہیں تاکہ آپ معلومات کی بنیاد پر بہتر فیصلہ کر سکیں کہ آپ کس ادارہ یا تنظیم کو امداد دینا چاہتے ہیں اور کیوں

تفصیلات دیکھیں